اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق وزیراعظم وتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے ملک بھر میں نوجوانوں کو عمران ٹائیگرز کا حصہ بننے کی ویڈیو پیغام کے ذریعے دی گئی دعوت کے 15گھنٹوں کے اندر 42ہزار نوجوانوں کا باقاعدہ رکن بننے کےلئے خواہش کا اظہار ،جمعرات کو پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران ٹائیگر بننے کےلئے جو ویب سائٹ بنائی گئی ہے اس پر اب پر2لاکھ 88ہزار نوجوان رابطہ کر چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ٹائیگرز کا حصہ بننے والے نوجوانوں کو سماجی خدمات کے لئے استعمال کیا جائے گا اور حالیہ سیلاب اور بارشوں سے بری طرح متاثرین کےلئے ہزاروں ٹائیگرز کو رضاکارانہ طو رپر بجھوایا جائے گا ۔
عمران ٹائیگرز بننے کےلئے ملک بھر سے لاکھوں نوجوانوں کے رابطے








