بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرداری راج نے حلیم عادل شیخ کو پھر گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے ،فرخ حبیب

اسلام آباد(ممتازنیوز)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو دوسری بار گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری راج نے حلیم عادل شیخ کو پھر گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے ۔جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو جیل میں سخت تکالیف پہنچائی جارہی ہیں،ا ن کے اہل خانہ اس بارے میں اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں کہ حلیم عادل شیخ کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔فرخ حبیب نے اب وفاق اور سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے اور یہ سندھ کی صوبائی اور وفاق میں 13جماعتوں کی وفاقی حکومت انتہائی بے شرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرانے کےلئے آخری حد تک جا رہی ہیں اور اس وقت سندھ اور وفاق کی حدود میں سارے بنیادی حقوق معطل ہیں اور ہماری اعلیٰ عدالتیں بھی ساری صورتحال پر کوئی ایکشن لینے کی بجائے خاموش ہیں ۔