بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ ش لیگ لڑ پڑی ،عابد شیرعلی،طلال چودھری کی پریس کانفرنس پر دلچسپ تبصرے

  اسلام آباد(ممتازنیوز)سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عابد شیرعلی اور طلال چودھری کی پریس کانفرنس کودلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اسے ن اور ش لیگ کی لڑائی قراردے دیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ن لیگ شہبازشریف کے سامنے کھڑی ہو گئی ۔ایمان فاطمہ نامی ایک صارف نے لکھاکہ ن لیگ ش لیگ لڑ پڑی ، ملک تباہ کر کے اب عوام کو بیوقوف بنانے لگے ہیں کہ ہمارا شہبازشریف سے کوئی تعلق نہیں۔