بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں 25 ڈیمز صفحہ ہستی سے مٹ گئے،خزانے کو اربوں کا نقصان،وجہ کرپشن ، پرویز مندوخیل

کوئٹہ(ممتازنیوز) بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران 25 ڈیمز صفحہ ہستی سے مٹ گئے جس سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔اس حوالے سے تجزیہ کار اور بلاگر عدنان عادل نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ بلوچستان حکومت نے 15 ارب روپے کی لاگت سے 64 ڈیمز تعمیر کیے تھےمگر حالیہ بارشوں کے دوران ان میں سے 25 ڈیم ٹوٹ کر ملیا میٹ ہوگئے۔ ادھر بلوچستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان پرویز مندوخیل اپنے ردعمل میں کہاہےکہ ڈیم ٹوٹنے کی وجہ کرپشن ہے، لاگت کی 40 فیصد رقم رشوت میں دینا پڑتی ہے۔