فیصل آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کو حلقہ این اے 108 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا۔
عابد شیرعلی کو بجلی کے بلوں میں فیول سر چارج واپس لیے جانے کے اعلانات پر طلب کیا گیا، عابد شیر علی نے حکومتی اعلان سے ایک روز قبل ہی فیول سر چارج سے متعلق اعلان کیا تھا۔
عابد شیر علی کو بھیجےگئے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ الیکٹرانک میڈیا سے معاملےکا الیکشن کمیشن کے علم میں آنےکے بعد نوٹس لیا گیا، عابد شیر علی 26 اگست کو الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر جواب دیں۔
این اے 108: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی الیکشن کمیشن میں طلب








