بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2022 تیار کرلیا،مئیر، ڈپٹی مئیر کا انتخاب براہ راست ہوگا

لاہور(ممتاز نیوز)پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2022 تیار کرلیا،بلدیاتی ایکٹ 2022 کی آئندہ ماہ منظوری لی جائے گی ،مئیر، ڈپٹی مئیر کا انتخاب براہ راست ہوگا،نیبر ہڈ، ویلج کونسل کا نام تبدیل کرکے یونین کونسل رکھ دیا گیا۔میئر،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل، ناظمین، نائب ناظمین، کونسلز بااختیار ہونگےحکومت یونین کونسل میں فنڈ براہ راست دے گی ۔
حکومت اور اپوزیشن کو بلاامتیاز فنڈذ میسر ہوںگے،یونین کونسل، اضلاع اپنی حدود میں ٹیکس اکھٹا کرنے کے مجاز ہونگے۔وزیراعلی پنجاب مئیرز، ڈپٹی مئیرز، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کو معطل کر سکیں گے۔دیہاتوں میں پنچایت کونسلیں، شہروں میں ثالثی کونسلیں بنیں گی ۔
پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہونگی9 ڈویژنل ہیڈکوارٹر، گجرات، سیالکوٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن ہونگی ۔
پنجاب میں 5500 یونین کونسلز ہوں گی ،یونین کونسل ناظم، نائب ناظم سمیت 12 ممبران پر مشتمل ہوگی ۔
یونین کونسل میں لیبر، کسان، اقلیت، خواتین یوتھ کی نمائندگی ہوگی۔