اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات میں دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔رانا ثنااللہ کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اآپ نےعمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو۔ آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنایا ہے ۔ گرفتاری عنقریب
https://twitter.com/MoonisElahi6/status/1562814661984403457/photo/1









