بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی شہزادی عبیر بنت عبد اللہ انتقال کرگئیں

سعودی شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی کا جمعرات کو انتقال ہوگیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی آل سعود کا جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل جمعہ 28 محرم 1444ھ مطابق 26 اگست 2022 کو امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں نماز عصر کے بعد ہوگی۔
ایوان شاہی نے اپنے بیان کا اختتام شہزادی عبیر کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کے دعائیہ کلمات پر کیا۔