بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب، سابق امام کعبہ کو دس سال قید کی سزا

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ایک عدالت نے خانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو 10سال قید کی سزا سنادی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عرب دنیا کے ذرائع ابلاغ نے سابق امام کعبہ کو دس سال سزا سنائے جانے کی خبر شائع کی ہے۔

عرب دنیا کی مختلف نیوز ویب سائٹس کے مطابق سعودی اپیل عدالت نے 22 اگست کو سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کے خلاف 10 سال قید کی سزا جاری کی۔

قطری میڈیا کے مطابق عدالت نے ذیلی عدالت کی جانب سے ان الزامات کی بریت کے لیے جاری کردہ فیصلے کو واپس لے لیا۔

سعودی حکام نے اگست 2018 میں صالح الطالب کو گرفتار کرلیا تھا۔ الطالب مختلف سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں دارالحکومت ریاض کی ہنگامی عدالت اور مکہ کی ہائی کورٹ بھی شامل ہے جہاں انہوں نے گرفتاری سے قبل کام کیا تھا۔