بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے پر تیار نہیں، امداد ملنے کی وجہ فوج ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق میں ہے جب کہ یہی تاخیر ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے۔200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب ہی کو نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں پیش گوئیاں کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے۔ ن سے ش بھی نکلے گی۔ پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی،الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔