بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اور کے پی حکومتیں سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں، عمران خان کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب اور کے پی حکومتیں سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے  سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی جائزے کے دوران عمران خان کو بریفنگ دی۔

‘سیلاب متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے’

اس موقع پرعمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان پہلے ہی متعدد اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکے ہیں، بارشوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دل خون کے آنسوں رو رہا ہے۔

عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب اور کے پی حکومتیں متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں اور متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے۔

‘مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا’

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہوں، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں، ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔