بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تمام جنرلز نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ ،پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیا

راولپنڈی(ممتاز نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فو ج کےتمام جنرلز نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کےلیے عطیہ کردی ، دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن یعنی 1500 ٹن راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے عوامی عطیات وصول کرنے کی غرض سے آرمی کے تحت عطیہ مراکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خیموں، بستروں، کمبلوں، پانی کے ٹینکوں اور تَرپالوں کی اشد ضرورت ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے راشن میں آٹے، گھی، چاول، دالوں، پتی اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے، فرسٹ ایڈ کٹ اور ضروری ادویات جیسے ڈائریا، آنکھ، کان اور جلد کی بیماریوں اور ڈی ہائیڈریشن کی ادویات بھی چاہئیں۔پاک فوج اب تک 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات اور آرمی کے قائم کردہ 137 سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کر چکی ہے۔