بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی دوسرے صوبے کی پولیس قانونی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکتی، اسلام آباد پولیس کی بنی گالہ کی سیکورٹی کے لئے آنے والی پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کو وارننگ

اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسلام آباد پولیس نےنام لئے بغیر سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی سیکیورٹی کے لئے آنے والی پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کو خبر دار کیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی دوسرے صوبے کی پولیس قانونی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکتی۔جمعہ کو جاری بیان میں اسلام آبادپولیس کے مطابق اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تاحال کسی بھی دوسرے صوبے سے پولیس نہیں مانگی۔کسی بھی قانون شکنی کی صورت میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانونی اور عملی اقدام کرے گی۔کسی بھی غیر قانونی اقدام یا پیش قدمی کی صورت میں ذمہ داروں کا واضح تعین کیا جائے گا، قانونی طور پر معاونت کےلیے طلب کی گئی نفری بھی قانون کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہے۔