بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فریال تالپور کے شوہر کی سیلاب متاثرین میں 50 ،50 روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل، کڑی تنقید  

کراچی(ممتازنیوز)سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپورکی سیلاب متاثرین میں پچاس ،پچاس روپے کے نوٹ تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق منورتالپور کی طرف سے حلقے کے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران متاثرین کو پچاس ،پچاس روپے تقسیم کئے گئے جس کی ویڈیو سوشل پرمیڈیا پر وائر ل ہوگئی اور صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھاکہ منور تالپور 50کانوٹ بھی بڑی احتیاط سےچنے ہوئے لوگوں کو دے رھے ہیں اللہ انہیں جزا دے اور برکت ڈالے ، ـ یہ پچاس روپے سے انکے سارے مسائل حل ہو جائیں گے اور سندھ میں خوشحالی آئیگی