اسلام آباد(ممتازنیوز) زاہد اقبال چودھری کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیاگیا۔ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف فرخ حبیب نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سابق طالب علم رہنما زاہد اقبال چودھری قبل ازیں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے ڈپٹی چیرمین بھی رہ چکے ہیں۔ زاہداقبال چودھری گزشتہ الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف کے پلیٹ فارم سے وہاڑی کے صوبائی حلقہ پی پی 234 سے الیکشنز میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
زاہد اقبال چودھری تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر








