بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کے نوٹس کےخلاف وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جلسہ کرنے پر نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکور ٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کی جانب سے  درخواست آج ہی سماعت کےلیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی،الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم سمیت ہم سب کو نوٹسز جاری کیے،  وزیراعظم عمران خان اور میری دستخط سے پٹیشن دائر کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں تھا۔