ملتان ( ممتاز نیوز ) وزیر اعظم تاجروں اور عوام سے مذاق کرنا بند کریں، کبھی بجلی کی بلوں سے سیلز ٹیکس کی واپسی کا اعلان کبھی فیول چارجز ختم کرنا لیکن عملدرآمد زیرو، مفتاح اسماعیل نے دوسرا ترمیمی آرڈیننس جاری کر کے اور وزیر توانائی غلام دستگیر نے ان کے اعلانات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ،وزیر اعظم کے اعلان کوکوئی اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں ،تاجروں اور کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک قابل قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک، مقبول کھوکھر،ملک اقبال جاوید، نیاز احمد بھٹہ، شیخ محمد سلیم، ملک زبیر نعیم، محمد فہیم صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سلطان محمود ملک نے کہا ایک طرف حکومت آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کررہی دوسری جانب بجلی تقسیم کار کمپنیاں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں جو بجلی کے نئے میٹر نصب کئے جارہے ہیں ان کی رفتار پرانے میٹروں سے 30فیصد تیز ہے اور سب سے بڑا ظلم ریڈنگ بھی مقرر دن سے 4روز بعد کی جارہی ہے۔ انہوں کہا وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں سے فیول چارجز ختم کر نے کا اعلان کیا لیکن افسوس اگلے روز وزیر توانائی غلام دستگیر نے ان کے اعلان کی نفی کرتے ہوئے اس کو صرف ماہ جون کے گھریلو 200یونٹ استعمال کرنے والوں کو دینے کا قوم کو واضح پیغام دے کر وزیر اعظم کے بیٹے حمزہ شہباز کی طرح 100 یونٹ مفت دینے کے اعلان کی طرح مذاق قرار دے دیا۔ ملک مقبول کھوکھر، نیاز احمد بھٹہ، ملک اقبال جاوید نے 200یونٹ تک کے استعمال کرنے پر فیول چارجز ختم کرنے اور زیادہ استعمال پر سلیب کی تبدیلی فیول چارجز لینا عوام سے ایک بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تاجر کسان اور عوام کے لئے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ عذاب بن گیا 13جماعتوں کی حکومت سفارتی، معاشی اور عوامی ریلیف میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ان حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے اپوزیشن کو ساتھ ملکر ملک کو ڈیفالٹر ہونے سے بچایا جائے۔ شیخ محمد سلیم، ملک زبیر نعیم اور محمد فہیم صدیقی نے کہا بارشوں سے جو اس وقت تباہی ہو رہی ہے ملک کے کروڑ لوگ طرح تاجر اور کسان بھی بدحالی کا شکار ہیں حکومت فوری طور پر بجلی کے بلوں سے تمام ٹیکسوں کو فوری واپس لے اور آفت زدہ علاقوں سے بجلی کے بلوں کو ریلیف کے طور پر معاف کیاجائے نہری پانی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل کے استعمال مہنگی بجلی سے سبزیاں اور پھل مہنگے ہو گئے اب عوام کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی اگر حکومت نے تاجروں اور کسانوں سے بجلی کے بلوں سے ناجائز ٹیکسوں کو ختم نہ کیا توتاجر اور کسان مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور ہر شہر میں سڑکوں کو بلاک کر کے دوسرے شہروں سے روابط ختم کر نے اور ہڑتال کرنے کی کال دینے پر مجبور ہوں گے حکومت عوام کی بغاوت کا سامنا نہ کر سکے گی۔
حکومت نے ناجائز ٹیکس ختم نہ کیا تو احتجاج کریں گے ، قومی تاجر اتحاد پاکستان








