اوٹاوہ(ممتازنیوز) سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی فیملی کے ساتھ کینیڈا کے مشہورسیاحتی مقام نیاگرا فالز کے ٹرپ کی ویڈیووائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کےلوگ سیلاب سےمر رہے ہیں اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نیاگرا فالز کی سیر کو نکل پڑے ۔صادق امین نامی ایک صارف نے لکھاکہ ایک طرف پورا پاکستان سیلاب میں ڈوب چکا ہے دوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی پرویزاشرف اور ساتھ میں باقی ممبران کینیڈا میں نگرا واٹرفال کو خوب مفت کے پیسوں4سے انجوائے کررہے ہیں ۔عبدالصمدنے لکھاکہ سیلاب سے تین کروڑ پاکستانی بےگھر،آدھا پاکستان ڈوبا ہوا اور پانی میں لاشیں تیر رھی ھیں اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف اپنی بیوی اور 25 دوسرے ارکان اسمبلی کیساتھ کینیڈا میں سرکاری پیسوں سے عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں سپیکر راجہ پرویزاشرف اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہیں ۔
https://twitter.com/Muhammadrizvi66/status/1563121252658601984









