بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب پاکستان کےلئے بڑا چیلنج ،عمران خان نے ڈی آئی خان اور ٹانک کے سیلاب زدہ علاقوں کے مناظر شیئر کردیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب کی صورتحال اور صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے امدادی کیموں کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کردیے ۔اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ زمینی صورتحال سے آگاہی اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کردہ امدادی کیمپوں میں سے ایک کے دورے کے مناظر!انہوں نے کہا کہ حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں جس نوعیت کا سیلاب مجھے دکھائی دیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کو ایک بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ ملک کے بہت سے دیگر حصوں کو بھی اسی قسم کی کیفیت کا سامنا ہے۔