لاہور (ممتازنیوز) لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے الزام میں گرفتار ملزم سحر سعود کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے ایف آئی آے کی جانب سے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔اس سے قبل جمعرات کو عدالت نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاتھا۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیاتھا۔
ضلع کچہری لاہور سوشل میڈیا پر حساس اداروں کے خلاف ٹرولنگ کرنے کا معاملہ
عدالت نے ملزم ڈاکٹر سحر سعود کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ,,,عدالت نے ایف آئی آے کی جانب سے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی,,,ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے pic.twitter.com/23RmRA5v2U— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) August 26, 2022









