بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیریں مزاری کا دعویٰ مسترد،عمران سے سکیورٹی واپس نہیں لی،اسلام آبادپولیس کی وضاحت


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے سے متعلق پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے دعوے کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیراعظم سے سکیورٹی واپس نہیں لی اور اگرضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی پولیس کے ترجمان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کی مروجہ سیکیورٹی دی جارہی ہےان سے سے سکیورٹی واپس نہیں لی، اس حوالے سے غلط تشہیر کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انکو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کو مقررہ تعداد سے زائد سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے، مزید ضرورت پڑی تو اضافی سیکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دوسرے صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس رولز کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے۔
وفاقی پولیس نے عوام سے گزارش کی کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیاتھا کہ اسلام آباد پولیس نےکل شام سے عمران خان اور ان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی واپس لے لی ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، یہ خلاف قانون ہے، مگر اس امپورٹڈ حکومت میں قانون کی کس کو پرواہ ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ قوم آگاہ رہےکہ سازشی عناصر کیسے عمران خان کی زندگی کے لیے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔