بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمزہ بھگوڑے ،ہم کوئی کام خلاف قانون نہیں کریں گے،ہاشم ڈوگرکا سابق وزیراعلیٰ کے بیان پرردعمل

لاہور(ممتازنیوز) وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حمزہ لندن ہیڈکوارٹر سے بیٹھ کے فرما رہے ہیں کہ ن لیگ کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون ناجائز ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں ہاشم ڈوگرنے حمزہ شہباز سے کہاکہ آپ کو تو حق ہی نہیں پہنچتا ایسی بات کرنے کا آپ تو بھگوڑے ہیں اور ایسے وقت میں ان کو چھوڑ گئے ہیں،ہم کوئی بھی کام قانون کے خلاف نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ حمزہ شہبازنے اپنے بیان میں کہاتھاکہ مسلم لیگ ن کے ورکرز پر کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے، پنجاب میں عمران نیازی کی فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔