پشاور(ممتازنیوز)خیبرپختونخواکے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے اس تاثرکو مستردکیا ہے کہ انہوں نے کے پی کے حکومت کو درپیش مالی مسائل اور سرپلس بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو کوئی خط لکھا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تیمورجھگڑانے کہاکہ میں نے آئی ایم ایف حکام کو کوئی خط نہیں لکھا، صرف وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط میں تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
میں نے آئی ایم ایف نہیں،صرف مفتاح اسماعیل کو خط لکھاہے، تیمور جھگڑا








