اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیرکو آئی ایم ایف کے اجلاس سے قبل خیبرپختونخواکے وزیرخزانہ تیمورجھگڑا کی طرف سے پانچ ، چھ دیرینہ مسائل کے حل ہوئے بغیر سرپلس نہیں دینے سے متعلق خط لکھنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی تیمور جھگڑا سے بات ہوئی ہے ،ان کا کہناہے کہ میں نے آئی ایم ایف کوخط نہیں لکھاتاہم ان کا خط پورے ملک میں پھیل گیا ،آئی ایف کو بھی مل گیا ہوگا،انہیں نہیں پتہ کہ اس کا نتیجہ کیاہوگا ،ہم یہ بھی سنبھال لیں گے،اللہ کی ذات سے امیدہے کہ پیرکو آئی ایم ایف کا پروگرام پاس ہوجائے گا۔جمعہ کی شب وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ تیمورجھگڑا کی طرف سے جمعہ کی شام کو ایک خط ملا ہے جس میںکہاگیا ہے کہ پانچ ، چھ دیرینہ مسائل حل نہیں کریں گے تو سرپلس نہیں دیں گے ،تیمور جھگڑا کے خط لکھنے پر افسوس ہوا ،خط کےبعدمیری تیمورجھگڑا سے بات ہوئی ہے ،اگرچہ ان کا کہناہے کہ میں نے آئی ایم ایف کوخط نہیں لکھا،اگر وہ کہتے ہیںکہ آئی ایم ایف کو خط نہیں بھیجاتو نہیں بھیجاہوگا تاہم ان کا خط پورے ملک میں پھیل گیا ،آئی ایف کو بھی مل گیا ہوگا، آپ کو نہیں پتہ کہ اس کا نتیجہ کیاہوگا ،ہم یہ بھی سنبھال لیں گے۔انہوں نے کہاکہ فوادچودھر ی نے بھی کہاتھاکہ پنجاب ،کے پی وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کریں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کیایہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اور کم ہوجائیں اور ملک دیوالیہ ہوجائے، کیااس لئے سیاست دان بنے ہیں کہ ملک کی معیشت داؤپرلگائیں گے آپ دس دن انتظارنہیں کرسکتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ کیاہم آئی ایم ایف کے اجلاس کے وقت سیاست بند نہیں کرسکتے ، اگر آج ہم نہیں کرسکتے تو پھر ہوجائے پاکستان دیوالیہ، اکیلامفتاح اس کا ذمہ دارنہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک سیلاب میں ڈوباہوا ہے آپ اس مشکل وقت میں خط لکھ رہے ہیں، کب ہم سیاست چھوڑیں گے اور قوم کا مفادسامنے رکھیں گے،اکیلامریم اورنگزیب اور مفاح اسماعیل کاپاکستان نہیں سب کا ملک ہے۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ وہ پیرکو تیمور جھگڑاسے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کی ذات سے امیدہے کہ پیرکو آئی ایم ایف کا پروگرام پاس ہوگا۔
دریں اثنانجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ شہباز شریف اگر اسحاق ڈار یا کسی اور کو وزیرخزانہ بنانا چاہتے ہیں تو بنادیں، اسحاق ڈار میرے خلاف آرٹیکل لکھتے ہیں یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اور اسحاق ڈار کی معاشی فلاسفی مختلف ہے، اسحاق ڈار باہر گئے تو پارٹی نے مجھے ذمہ داری سونپی، وزیراعظم مجھے جس دن ہٹانا چاہیں ہٹادیں میرے لیے خوشی کا باعث ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول، بجلی مہنگی کرنے سے نواز شریف سمیت کوئی سیاستدان خوش نہیں ہوگا، میرا کونسا ایسا فیصلہ ہے جس کی شہباز شریف ذمہ داری نہیں لیتے، نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کی رائے سے وزیر خزانہ بنا ہوں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو وفاق میں حکومت نہیں ملے تو کیا ملک کو ڈیفالٹ کردیں گے، حیرت ہوئی کہ آئی ایم ایف میٹنگ سے پہلے آخری ورکنگ ڈے پر خط لکھا، پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملک کی معیشت داؤ پر لگا رہی ہے، ملک سیلاب کی زد میں ہے اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان سے ڈیل کرتا ہے، پیر کے روز آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو جائے گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اس سال زرمبادلہ ذخائر بڑھائیں گے، قطر سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب سے شہباز شریف کی حکومت آئی ہے ہم نے ریکارڈ ریونیو جمع کیا ہے۔
تیمورجھگڑا کا خط آئی ایم ایف تک پہنچ گیا ہوگا، انہیں نہیں پتہ اس کا نتیجہ کیاہوگا؟کیا10دن انتظارنہیں کرسکتے تھے ،مفتاح اسماعیل








