اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ سندھ میں ضلع سجاول کے سیلاب زدہ علاقوں فقیرانی جاٹ ، اوپلانو اور دیگر کا دورہ کریں گے۔چیف سیکرٹری سندھ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی , چیف انجینئر آب پاشی حیدرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع سجاول وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دیں گے۔وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینگے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ضلع سجاول میں وزیر اعظم کی گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن نیوز نشر کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے








