بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تصادم کا خدشہ، بنی گالہ میں پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے اہم رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکورٹی کیلئے پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر اسلام آباد پولیس کی نفری تعیناتی کی گئی ہے جس کا مقصد پنجاب پولیس کی تعیناتی کو روکنا تھا۔

عمران خان کی رہائشگاہ کی سیکورٹی پر مامور فرنٹیئر کور اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا تھا جسکے بعد انکی سیکورٹی کیلئے پنجاب پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے قانونی اجازت کا جواز بنا کر ان کو روکنے کی کوشش کی گئی۔