بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 80 فیصد اضافے کا فیصلہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مہنگائی سے پسی عوام پر بجلی کی قیمت میں 80 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ ،برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو توانائی کے ریگولیٹر آفجیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی سالانہ قیمت1,971 پائونڈسے بڑھا کر 3,549 پائونڈسالانہ کر دی جائے گی۔نئی قیمتوں کا اطلاق ماہ اکتوبر سے ہوگا جس سے 2کروڑ 40لاکھ شہری متاثر ہوں گے ۔ توانائی فراہم کرنے والی کمپنی ہر سال ماہ اکتوبر سے دسمبرتک تیل کی قیمت کے تناسب سے بجلی کی فی قیمت مقرر کرتی ہے اور یہ طے کرتی ہے کہ فیول کی قیمت خرید انٹرنیشنل مارکیٹ میں کیا ہے اور صارفین کو بجلی سپلائی کرنے میں کیا لاگت آتی ہے۔