بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ بار نے ممکنہ تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک عدم اعتماد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ممکنہ تصادم کے پیش نظر سپریم کورٹ بار نے انتہائی اہم اقدام اٹھالیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملےپر سیاسی جماعتوں میں ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیش نظر سپریم کورٹ بارنے ممکنہ تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدم اعتماد آرٹیکل95 کےتحت وزیر اعظم کو ہٹانےکا آئینی راستہ ہے، تاہم سیاسی بیانات سےعدم اعتماد کےرو زفریقین میں تصادم کا خطرہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عدم اعتمادکا عمل پر امن انداز سے مکمل ہو۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، وزیر دفاع،آ ئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکو فریق بنایاگیاہے۔