اسلام آباد(ممتازنیوز) اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کی تلاشی کی اجازت مانگ لی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ میں اسے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کی تلاشی لینے کیلیے سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔
کل سے بہت سے برساتی تجزیہ نگار سیلاب کے موقع پر سیاست نہ کرنے کے بھاشن دے رہے تھے
ادھر
اسلام آباد پولیس نے اعلی حکام کو خط لکھا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ میں اسے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کی تلاشی لینے کیلیے سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت دی جائے https://t.co/v5jAbyTFeM— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2022









