بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اربوں روپے کی میڈیا کمپین چلا رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےالزام لگایا ہےکہ حکومت اربوں روپے کی میڈیا کمپین چلا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ حکومت اربوں روپے کی ایک میڈیا کمپین چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہئے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کئے جارہے ہیں، چینلز بند کئے جا رہے ہیں اور صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے جبک ملک میں مہنگائی 44% پر پہنچ گئی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان جعلی ہمدردوں سے بچیں اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلو۔