facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلحہ برآمدگی کیس : شہباز گل کی ضمانت منظور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف پستول برآمدگی کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل شہباز گِل نے بتایا کہ جو پستول برآمد کیا گیا وہ شہباز گل کے ڈرائیور کاہے،لائسنس بھی ہے، ہم نے اسلحہ لائسنس پولیس کو فراہم کیا ہے۔

جج نصیرالدین نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کی ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ مجھے لائسنس فراہم نہیں کیا گیا۔

جج نصیر الدین نے استفسار کیا جہاں سے ریکوری کی وہ فلیٹ کس کا ہے؟ تو تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ میں نے فلیٹ پر چھاپا نہیں مارا بلکہ ایس ایچ او کوہسار کے ساتھ بطور امدادی گئے تھے۔

جس پر جج نصیرالدین نے سوال کیا آپ اس کیس میں تفتیشی ہیں، تفتیشی کا کیا مطلب ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ
ہم نے پستول برآمد کر کے ایک دن میں مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے رپورٹ لکھ کر وقت دیا کہ شہباز گل کا ڈرائیور خود یا پستول کا لائسنس آ جائے ، ایک دن انتظار کے بعد پیش نہ ہونے پر ہم نے مقدمہ درج کیا۔

عدالت نے پبلک پراسیکیوٹرز کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ، بعد ازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نصیر الدین نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کے کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے شہباز گل کو 25ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔