بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چارسدہ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظرقیدیوں کو مردان منتقل کرانے کا فیصلہ

‏چارسدہ(ممتاز نیوز)خیبرپختونخوا کے کئی شہر سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں اور اب چارسدہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظرقیدیوں کو ضلع مردان منتقل کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ڈی پی او چارسدہ کا کہنا ہے کہ سب جیل سے تقریباً ساڑھے تین سو قیدی منتقل ہوں گے۔
خیال رہے ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس کا پل سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے۔پل بہہ جانے سے تحصیل شب قدر اور تحصیل پڑانگ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور ایریگیشن سسٹم تباہ ہوگیا۔