اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہبازشریف کو ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ٹیلیفون کیا اورتمام شعبوں میں امداد مہیا کرنے کےلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے عالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ کی ضروریات پورا کرنے میں مدد کرے گی،انفراسٹرکچر تباہی سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور امداد میں رکاوٹ ہے ،بہت سے علاقوں میں 4-5گنا اور اس سے زیادہ بارش ہوئی
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جون 2022کے وسط سے بارشوں سے دوچار ہے۔وزیراعظم نے سیلابی صورتحال پر صدر رئیسی کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدرکاٹیلیفون رابطہ ،سیلابی صورتحال پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی








