اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو منانے کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیدیا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، منحرف ارکان کو راضی کر لیں گے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پر ناکامی سے دوچار ہونا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم کو اتحادیوں سے ملاقاتوں کا مشورہ دیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور مزید بھی ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ناراض پارٹی اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیتے ہوئے کہا کہ ناراض ارکان کے تحفظات فوری طور پر دور کیے جائیں۔









