اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلالی۔
کُل جماعتی کانفرنس پیر کی سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔
سیلاب کی صورتحال پربلائی گئی اے پی سی میں پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔پاکستان نے بھی عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے
وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی بلالی، پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی








