بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی صدر کی حفاظت، ذمہ داری ایک خاتون کے سپرد

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کی سیکورٹی کی ذمہ دار سیکریٹ سروس کی باگ ڈور ایک خاتون کے سپرد کر دی ہے۔ سیکریٹ سروس کی نئی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل ادارے کی سربراہی کرنے والی دوسری امریکی خاتون ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبرلی چیٹل سیکریٹ سروس میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور وہ 27 برس تک سیکریٹ سروس میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ سیکریٹ سروس کے شعبے ʼپروٹیکٹو آپریشنزʼ کی پہلی خاتون معاون ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔ امریکی سیکریٹ سروس کا یہ ڈویژن صدر اور دیگر اہم شخصیات کی حفاظت پر مامور ہوتا ہے۔ چیٹل نے 2021 میں ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی ایگزیکٹو کی ملازمت کے لیے سیکریٹ سروس چھوڑ دی تھی۔ تاہم اب صدر بائیڈن نے اُنہیں سیکریٹ سروس کی سربراہی سونپ دی ہے۔ ان کی نامزدگی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی سیکریٹ سروس کو کانگریس پر حملے کے دنوں میں کیے گئے ٹیکسٹ میسجز ڈیلیٹ ہونے پر تنازعات کا سامنا ہے۔