اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان کے دست راست طارق شفیع کے 114 بنک اکائونٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ طارق شفیع جو پاکستان تحریک انصاف کے فنانس بورڈ کے رکن اور شوکت خانم میموریل اسپتال کے ممبر بھی ہیں نے اپنے 114بنک اکائونٹ کے ذریعے کروڑ روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن کی۔ ذرائع کے مطابق ٹرانزیکشن میں استعمال ہونے والی رقم شوکت خاتم اسپتال کی مالی معاونت کے سلسلے میں مذکورہ اکائونٹس میں بھیجی گئی تھی لیکن طارق شفیع نے ان اکائونٹس سے مشتبہ ٹرانزیکشن کے ذریعے پی ٹی آئی رہنمائوں رقوم جاری کیں۔
عمران کے دست راست طارق شفیع کے 114 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا








