بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت کی جانب سے مفت تقسیم کرنے کیلئے دی جانے والی لاکھوں مچھر دانیاں گودام سے برآمد

میرپورخاص (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے غریب لوگوں میں مفت تقسیم کرنے کے لیئے این جی اوکودی جانے والی لاکھوں مچھر دانیاں چھاپہ مار کر گودام سے برآمد کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق خفیہ زرائع سے ملنے والی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مشتاق شاہ کے ہمراہ میرپورخاص کی ایک کاٹن فیکٹری کے گودام پر چھاپہ مار کر 6 لاکھ سے زیادہ مچھر دانیاں برآمد کرلیں، بتایا جاتا ہے کہ یہ مچھر دانیاں وفاقی حکومت نے ملیریا کنٹرول پرو گرام کے تحت غریب اور مستحقین میں مفت تقسیم کرنے ایک مشہور این جی او نیشنل رورل سپورٹ پروگرام(این آر ایس پی) کو مبینہ طور پر تقریبا ایک سال قبلدی تھیں،جنھیں تقسیم کرنے کے بجائے کرائے کے گودام میں ذخیرہ کردیا گیا۔