بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائیجیریا سفید فام ماڈلز سے خدمات پر پابندی عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) افریقی ملک نائیجیریا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اشتہارات میں سفید فام ماڈلز کی خدمات حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا میں اب تمام تر اشتہارات کیلئے مقامی ماڈلز کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی اور ساتھ ہی پس پردہ ماڈلز کی آوازیں بھی مقامی افراد کی ہوں گی اور سفید فام افراد کی خدمات بالکل حاصل نہیں کی جائیں گی۔ ملک میں اشتہارات کی نگرانی کرنے والے ادارے ایڈورٹائزنگ ریگولیٹری کونسل آف نائیجیریا کے مطابق، پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا تب تک غیر ملکی افراد سے خدمات کے حصول کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، اقدام کا مقصد مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور معاشی نمو میں بہتری لانا ہے۔ اس سے زر مبادلہ بھی بچایا جا سکے گا۔