بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تار چرانے والا نشئی کرنٹ لگنے سے ڈھانچے میں تبدیل

کراچی (ویب ڈیسک)کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سے نامعلوم شخص کا ڈھانچہ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق انسانی ڈھانچہ اللّٰہ والا ٹاؤن میں نالے کے قریب بنے ہوئے کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن سے برآمد ہوا ہے جبکہ لاش کے قریب سے کچھ اوزار بھی ملے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ہونے والا نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے جو بجلی کے تار چوری کرنے کی نیت سے اس میں داخل ہوا اور کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا اور اس کی لاش ڈھانچے میں تبدیل ہوگئی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔