خیرپور(ممتاز نیوز)حالیہ سیلاب نے سیاسی رہنمائوں کی بے حسی اورکارکردگی کاپول کھول دیا،سیلاب کے بعد پیپلز پارٹی کیخلاف سندھ میں شدید نفرت جنم لے رہی ہے،سیلاب میں عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا،مظاہرین نے خیر پور میں منظور وسان کو دیکھ کر شدید نعرہ بازی کی اوراسے بھاگنے پر مجبور کر دیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء جب سیلاب متاثرین کے پاس پہنچے تولوگوں نے ان کی گاڑی کوگھیرلیا،مظاہرین کوبات تک نہ کرنے دی گئی جس پرعوام مشتعل ہوگئے ،عوام نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے حکمرانوں نے ہمیں مرنے کےلیے بے یارومددگار چھوڑ دیاہے۔
خیر پور میں سیلاب متاثرین نے منظور وسان کی گاڑی کو گھیر لیا، مظاہرین کو بات تک نہ کرنے دی
سندھ حکومت نے عوام کو سیلاب میں مرنے کیلئے بےیارومددگار چھوڑ دیا، مظاہرین کا موقف#FloodsInPakistan pic.twitter.com/Tff5xNoKgr— Mughees Ali (@mugheesali81) August 27, 2022









