کوئٹہ (نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونےبلوچستان کی سیلابی صورتحال میں متعلقہ وفاقی محکموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں این ڈی ایم اے کیسکو ایس ایس جی سی پی ٹی اے پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کا کردار نظر نہیں آرہا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی واضع ہدایات کے باوجود ان اداروں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کےلیے امدادی سامان کی فراہمی انتہائی محدود ہے،اتوار کواپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کاکہناتھاکہ کیسکو سیلاب سے متاثر ہونے والے گرڈ سٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائینوں کو بحال نہیں کرسکا ہے،کیسکو کوئیٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی میں ابھی تک ناکام ثابت ہوا ہے۔اگرچہ این ایچ اے متاثرہ قومی شاہراہوں کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاہم انہیں مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری اولین ترجیح شاہراہوں کی بحالی ہے،امید ہے کہ این ایچ اے قومی شاہراہوں کی جلد بحالی کو ممکن بنائے گی،اس وقت صوبہ ریلوے کے نظام سے منقطع ہو چکا ہے،زمینی اور ریل کے زرائع آمد و رفت محدود ہونے سے صوبے کے لوگوں کا انحصار صرف فضائی سفر پر رہ گیا ہے،بدقسمتی سے فضائی سفر میں بھی بلوچستان سے امتیاز ی سلوک برتا جاتا ہے،فتہ میں چند دن ہی پی آئی اے اور دیگر کمپنیوں کی پرواز دستیاب ہوتی ہے،کوئیٹہ سے دیگر شہروں کے فضائی سفر کے کرائے اتنے زیادہ ہیں کہ عام آدمی برداشت نہیں کر سکتا ہے۔۔وزیراعظم متعلقہ وفاقی اداروں کی ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لیں،وزیراعظم سے ملاقات کر کے وفاقی اداروں کی کارکردگی پر تحفظات و حقائق سے آگاہ کرونگا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ صوبائی محکموں کو بھی اپنی کارکردگی میں اضافہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جب صوبائی حکومت متاثرین کی امداد کے لیےتمام فنڈز فراہم کر رہی ہے تو اداروں کی کارکردگی بھی نظر آنی چاہیے
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکابلوچستان کی سیلابی صورتحال میں متعلقہ وفاقی محکموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار








