بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے، ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل پر مکمل آگاہی دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاست دانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے، ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔سیلاب زدگان کےلیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کے حوالے سے سابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ عمران خان کل رات 930 سے 12 بجے تک سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کریں گے پنجاب اور پختونخواہ کے وزراء اعلی ان کے ساتھ ہوں گے اگر عدالت نے پابندی ختم کی تو سیلاب زدگان کیلئے یہ ٹیلی تھون تمام ٹیلی ویژن پر لائیو ہو گی بہرحال 500سے زیادہ ڈیجیٹل پلیٹ فورمز اس نشریات کیلئے استعمال ہوں گے