اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ بدترین فاشسٹ حکمرانی کا ماڈل اس وقت پاکستان میں رائج ہے، اتوار کواپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ سندھ حکومت نے شہباز شریف کے دورے کے دوران احتجاج کرنیوالوں پر دہشت گردی کے پرچے دے دئیے ہیں یہ غریب ترین طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کے واضح احکامات کے باوجود یہ سب ہو رہا ہے
بدترین فاشسٹ حکمرانی کا ماڈل اس وقت پاکستان میں رائج ہے، سندہ حکومت نے شہباز شریف کے دورے کے دوران احتجاج کرنیوالوں پر دہشت گردی کے پرچے دے دئیے ہیں یہ غریب ترین طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کے واضعُ احکامات کے باوجود یہ سب ہو رہا ہے https://t.co/GWKWXpLlqK
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 28, 2022









