اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی سرکاری ملازمین نے ملک میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر 14ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیا جانے والا دھرنا ملتوی کر دیا۔ چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہاکہ ہم سیلابی صورتحال میں حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر دفاتر میں احتجاج جاری رکھیں، پُرامید ہیں حکومت مطالبات پر غور کرے گی۔انہوںنے کہاکہ حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے، تنخواہوں میں تفریق کے شکار وفاقی ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس نہیں دیا گیا،گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 150فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دیا گیا، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن 8 سال سے تعطل کا شکار ہے، پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق 150 فیصد اضافہ دیا جائے، وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے ملازمین کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا تھاعبدالرحمان کانجو نے وزیراعظم کو تحریری سفارشات پیش کی ہیں۔
وفاقی سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا ملتوی کردیا








