اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فوا دچوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کوپی ٹی وی پر چلا کرعوام کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ملک میں دو قوانین ہیں اگر آپ طاقتور ہیں تو قانون آپ کی باندی ہے ،مفرور ہیں کوئی بات نہیں ،تقریریں کریں لیکن آپ غریب ہیں آپ کی دس ماہ کی بچی کو بھی جیل جانا ہو گا اور اس کی ماں کو بھی کیوں آپ غریب اوربے یارو مددگارہیں۔
نواز شریف کی تقریر کو PTV پر چلا کرعوام کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ملک میں دو قوانین ہیں اگر آپ طاقتور ہیں تو قانون آپ کی باندی ہے مفرور ہیں کوئ بات نہیں تقریریں کریں لیکن آپ غریب ہیں آپ کی دس ماہ کی بچی کو بھی جیل جانا ہو گا اور اس کی ماں کو بھی کیوں آپ غریب اوربے یارو مددگارہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 28, 2022
دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما علی نواز نے نوازشریف کی پی ٹی وی پر تقریر کے ردعمل میں کہا کہ کیا یہ ملک ہے یا مذاق ہے؟کیا عدالتوں کے مفرور تمام مجرموں کو یہ سہولت مل سکتی ہے؟کیا جیلوں میں موجود لاکھوں قیدی قوم سے خطاب کر سکتے ہیں یا اس کے لیے ملک کے وزیر اعظم کا بھائی ہونا یا ایلیٹ کلاس کا نمائندہ ہونا ضروری ہے؟ ایسی ناانصافیوں سے ملک نہیں چل سکتا۔
کیا یہ ملک ہے یا مذاق ہے؟کیا عدالتوں کے مفرور تمام مجرموں کو یہ سہولت مل سکتی ہے؟کیا جیلوں میں موجود لاکھوں قیدی قوم سے خطاب کر سکتے ہیں یا اس کے لیے ملک کے وزیر اعظم کا بھائی ہونا یا ایلیٹ کلاس کا نمائندہ ہونا ضروری ہے؟ ایسی ناانصافیوں سے ملک نہیں چل سکتا#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/aw0OMAUgGg
— Ali Awan (@AliAwanPTI) August 28, 2022









