بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امارات میں مقیم پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈار کے والد طاہر انعام ڈار کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم معروف پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈار کے والد طاہر انعام ڈارگزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گئے ۔ان کی عمر78 برس اور وہ ایک عرصہ سے بیمار اور لاہور میں زیر علاج تھے۔ عظیم دار اپنے والد کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لاہور چلے گئے جبکہ ان کی دبئی واپسی پر ان کے آفس واقع برجمان ٹاور دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ عظیم ڈار کے والد طاہر انعام ڈار کی اچانک وفات پر عظیم ڈار کے فالوورز اور دوستوں عثمان ا عظم خان، زین شاہ، سید امیر رضوی، ارمان خان، توقیر احمد، اسلم ایچ ڈی نیوز، حسیب احمد، سہیل ڈار، بینش شیخ، محمد رمیض اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگوں نے ان سے اظہار تعزیت کرتےہوئے مرحوم طاہر انعام ڈار کے لیے دعائے مغفرت و بخشش اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔