اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قوم کیلئے ہے، 27 مارچ کو دنیا دیکھے گی پاکستان عمران خان کیساتھ ہے۔پیسوں سے ارکان اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص بہت گھبرایا نظر آرہا ہے، شہبازشریف یہ آپ نے کل کیا کہا؟ ضمیر بیچنے والے ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کرسکتے۔









