کراچی(ممتازنیوز) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی سیلاب زدہ علاقے کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہیں جن پر انہیں سراہا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کہاجارہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ،بلاول بھٹو زرداری سے زیادہ متحرک ہیں۔سوشل میڈیاصارفین کا کہنا ہےکہ ذوالفقار بھٹو کا پوتا ذوالفقار بھٹو جونیئر ہی بھٹو خاندان کا اصلی وارث ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گیارہ اگست کو ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتھیجس میں وہ یومِ عاشور کے موقع پر کراچی میں اپنے گھر کے باہر نذر و نیاز کے لیے برتن دھوتے نظر آرہے تھے۔
Zulfiqar ali bhutto jr son of murtaza bhutto shaheed is more active in sindh than so called bilawal bhutto zardari. pic.twitter.com/WIettmqCUE
— Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) August 28, 2022









