لاہور(ممتازنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی ہدایت پر صوبائی وزیرداخلہ ہاشم ڈوگرنے صوبے میں کتاکاٹنے کے واقعات کی روک تھام کی مہم شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔اپنے ایک ٹویٹ میں ہاشم ڈوگرنے کہاکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کتوں کے کاٹنے کے بہت زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اگر اس پہ فوری کنٹرول نہ کیا گیا تو زمہ داران کے خلاف سخت کاروائ کی جاے گی۔ ایک ہفتے کے اندر بہتری آنی چاہیے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں کتوں کے کاٹنے کے بہت زیادہ واقعات رپورٹ ہوے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اگر اس پہ فوری کنٹرول نہ کیا گیا تو زمہ داران کے خلاف سخت کاروائ کی جاے گی۔ ایک ہفتے کے اندر بہتری آنی چاہئیے pic.twitter.com/zhLC9bZ3OS
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) August 28, 2022









